سی سی پی او کی کینٹ ڈویژن کے زیر اہتمام تھانہ مناواں میں کھلی کچہری

سی سی پی او کی کینٹ ڈویژن کے زیر اہتمام تھانہ مناواں میں کھلی کچہری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کینٹ ڈویژن کے زیر اہتمام تھانہ مناواں میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ایس پی کینٹ آپریشنز عیسٰی سکھیرا، ایس پی انوسٹی گیشن نوید ارشاد،تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن اس موقع پر موجودتھے۔شہریوں اور سائلین کی بڑی تعداد نے سی سی پی او لاہور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سربراہ لاہور پولیس نے سائلین کی داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شریف اور سادہ لوح شہریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کا شہر سے قلعہ قمعہ کیا جا چکا ہے اور اب اینٹی نارکوٹکس فورس،چیف ڈرگز کنٹرلر،ایکسائز سمیت الائیڈ محکموں کی مشترکہ و مربوط کوششوں سے ڈرگ ڈیلرز اور نشہ آور انجکشن فروخت کرنے والے عناصر کو شہر میں گھناونا کاروبار  ہر گز نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ علاقہ میں منشیات فروشوں اور نشہ آور ٹیکے بیچنے والے سٹورز  بارے سی سی پی آفس میں قائم ہیلپ لائن 1242،کمپلینٹ سیل یا مقامی پولیس کو اطلاع دیں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس اور چیف ڈرگ کنٹرولر کی مشترکہ کارروائی میں اب تک مجموعی طور پر 43 میڈیکل اسٹورز مالکان کے خلاف  کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے میڈیکل سٹورز سیل اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی مصدقہ معلومات کی روشنی میں ڈرگ ڈیلرز اور نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔پولیس کی طرف سے ابتائی طور پر چیف ڈرگز کنٹرولر کو 75  ایسے میڈکل اسٹورز کی نشاندہی کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویڑن میں 12،کینٹ ڈویڑن میں 08 اسٹورز،سول لائنز میں 09،صدر ڈویڑن میں 03 اسٹورز، اقبال ٹاؤن میں 09 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 02 اسٹورز نشہ آور ٹیکے فروخت کرنے کی پاداش میں سیل کئے گئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی مستند انفارمیشن کے تحت  منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے

مزید :

علاقائی -