کاہنہ، شہری کو لوٹنے کی کوشش، ایک ڈاکو پکڑا گیا، دوسرا فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، ایک ڈاکو پکڑا گیا دوسرا فرار ہو گیا،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار بینک سے پیسے نکلوا کر گھر کے دروازے پر پہنچنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم شور سن کر شہری کا بیٹا بھی گھر سے باہر آ جاتا ہے جس دوران ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ایک ڈاکو فرار اور دوسرا پکڑا گیا، پکڑے جانے والے ڈاکو کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ۔