تنخواہ نہ ملنے پر دکان ملازم کی خودکشی کرنے کی کوشش

تنخواہ نہ ملنے پر دکان ملازم کی خودکشی کرنے کی کوشش

  

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں تنخواہ نہ ملنے پر الیکٹرانکس کی دکان کے ملازم کی خودکشی کرنے کی کوشش ملازم نے خود پر پٹرول چھڑک لیا پولیس نے مذاکرات کر کے ملازم کو خودکشی سے بچایا ذرائع کے مطابق نشتر کالونی میں قینچی سٹاپ پر واقعہ افضل الیکٹرانکس کے ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر خود کو دکان میں بند کرلیا ملازم نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی اور تمام سٹاف کو دکان سے باہر نکال دیا ملازم کا کہنا تھا کہ تنخواہ دو ورنہ خود کو آگ لگا لوں گا بعدازاں اطلاع ملنے پر پولیس نفری موقع پر پہنچ کارروائی کرتے ہوئے ملازم کے ساتھ مذکرات کیے جس کے بعد ملازم کو خودکشی کرنے سے روک لیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -