صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں،گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں ...

  

    لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ شاہ عالم مارکیٹ میں شہباز کی دکان سے 1کروڑ روپے اور دیگر سامان، گجر پورہ میں افضال کے گھر سے4لاکھ اور دیگر سامان، جنوبی چھاؤنی میں وسیم سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں سرفراز سے 71ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں محمد عمر سے 25ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل، فیصل ٹاؤن میں اشتیاق سے 65ہزار اور موبائل، چوہنگ میں اسد سے موٹرسائیکل ہزاروں روپے موبائل دیگر سامان لوٹ لیا گیا ڈیفنس اے جوہر ٹاؤن، مناواں، نولکھا، مغلپورہ، کوٹ لکھپت، فیصل ٹاؤن اور شادمان سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -