6 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

   6 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے 6 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور شاہد رشید کو ڈی ایس پی ٹاؤن شپ، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ لاہور جاوید صدیق کو ڈی ایس پی سمن آباد، ڈی ایس پی سمن آباد رانا سعید الرحمان کو ڈی ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم صدر لاہور سلیم مختار بٹ کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن اور تعیناتی کے منتظر شفقت علی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم صدر لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی لیگل ننکانہ صاحب میاں زیارت علی خان کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -