حماد اظہر کا مہنگی بجلی کے حوالے سے  نیپرا رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار

حماد اظہر کا مہنگی بجلی کے حوالے سے  نیپرا رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے مہنگی بجلی کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان’کے میزبان شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ حکومت نے سستے پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے کے آپشنز ہونے کے باوجود مہنگے پلانٹس سے بجلی کیوں بنائی؟ اس پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے حقائق تسلیم کرنے سے انکار کیا۔پروگرام کے میزبان نے حماد اظہر کو نیپرا کی رپورٹ میں درج حقائق پڑھ کر سنائے جس میں لکھا ہے سال 2021کے دورا ن حکومت بجلی بنانے کے سب سے ایفیشنٹ پاور پلانٹس کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق چلانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگی بجلی بنی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔اس دوران حماد اظہر نے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیپرا کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
حماد اظہر انکار

مزید :

صفحہ اول -