مرحوم حریت رہنما سید علی گیلانی کا  نواسہ سرکاری نوکری سے برطرف

  مرحوم حریت رہنما سید علی گیلانی کا  نواسہ سرکاری نوکری سے برطرف

  

 سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، مرحوم حریت لیڈر سید علی گیلانی کے نواسے کی سرکاری نوکری چھین لی گئی۔مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ انتقامی حربوں پر اتر آئی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو سرکاری نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ بھارت نے انیس الاسلام کو نام نہاد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر نوکری سے نکالا۔سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بطور ریسرچ افسر کام کررہے تھے۔

گیلانی نواسہ

مزید :

صفحہ اول -