حکومت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر مقبرہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی قبر پر مقبرہ بنایا جائیگا۔ اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ قدیرخان کی بیٹی ڈاکٹر دینہ سے مقبرے کے ڈیزائن سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی کہ ڈایزائن بتا دیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔
مقبرہ فیصلہ