وسط ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول، روس 

   وسط ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول، روس 

  

ماسکو (آن لائن) رو سی نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں۔سرگئی ریابکوف نے روس کے دورے پر آئی نائب امریکی وزیرخارجہ وکٹوریہ نولینڈ سے ملاقات کی اور وسطی ایشیائی ممالک میں ممکنہ امریکی موجودگی پر بات کی، روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے اس پر زور دیا ہے کہ سنٹرل ایشیائی ممالک میں امریکی فوج کی کسی صورت میں بھی موجودگی روس کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی واپسی کے بعد امریکہ خطے میں فوجی ٹھکانے حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جہاں سے بوقت ضرورت افغانستان میں فضائی کارروائی کر سکے۔

روس

مزید :

صفحہ اول -