قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا  ہنگامہ خیز اجلاس2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو ہو گا،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  اہم ملکی امور پر پارٹی کا پالیسی بیان دیں گے اور ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے   پیٹرولیم مصنوعات،بجلی ،گھی  کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔اجلاس میں سینیٹ  سے منظور نہ ہونے والے بلوں کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے سے متعلق تحاریک پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  اہم ملکی امور پر پارٹی کا پالیسی بیان دیں گے اور ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اپنے تمام ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی  بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق  اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے   پیٹرولیم مصنوعات،بجلی ،گھی  کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -