کورونا وائرس سے مزید 17افراد جاں بحق، مثبت شرح میں کمی، 1.6فیصد پر آگئی

کورونا وائرس سے مزید 17افراد جاں بحق، مثبت شرح میں کمی، 1.6فیصد پر آگئی

  

؎    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 17افراد انتقال کر گئے جبکہ  1958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جان لیوا وائرس کے حملوں سے مجموعی اموات کی تعداد 28269ہو گئی،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.6 ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 26ہزار 237ہے۔

کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -