امریکہ ایف 35 لڑاکا طیاروں میں کی گئی ہماری سرمایہ کاری واپس کرے، ترک صدراردوان
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ادائیگی کے بدلے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے تاہم ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں اپنی سرمایہ کاری کی واپسی چاہتا ہے۔استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا ترکی نے امریکہ کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی،جس کے بدلے امریکہ نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔ترک صدر نے کہا ترکی ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر قدم اٹھائیگا۔خیال رہے روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکہ نے 2019 ء میں ترکی کو نیٹو کے ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے الگ کردیا تھا۔گزشتہ ماہ خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا ترکی نے امریکہ سے 40 ایف 16 طیارے اور 80 ماڈرنا ئزیشن کِٹ خریدنے کی درخواست کی ہے۔
ترک صدر