پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ،بلاول حکومت مخالف تحریک کی بجائے سندھ کیلئے کچھ کرلیں:وفاقی وزراء

  پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ،بلاول حکومت مخالف تحریک کی بجائے سندھ کیلئے کچھ ...

  

        ملتان،نوشہرہ کینٹ،اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم لٹیروں کاٹولہ ہے،خود چور اور لٹیرے کیسے احتساب کر سکتے ہیں،جس نے ملک لوٹا، قومی خزانہ پر ڈاکہ ڈالا،اسے بلا تفریق و بلا امتیاز احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، مہنگائی سابقہ حکمرانوں کا دیا ہوا تحفہ ہے معیشت کی مضبوطی کیلئے کوشش کررہے ہیں، ملتان، مشکلات عارضی ہیں غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت کا احساس پروگرام‘ روزگار پروگرام‘ صحت انصاف کارڈ سمیت دیگر پالیسیوں سے ملک میں معاشی نا ہمواری میں کمی‘ غربت میں کمی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 30 سال میں پی پی، ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا۔ انہوں نے کہاکہ پی پی، ن لیگ نے قومی خزانہ لوٹ کر ووٹرز کا معاشی قتل کیا۔ وزی رخارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم لٹیروں کاٹولہ جو خود چور اور لٹیرے ہوں وہ کیسے احتساب کر سکتے ہیں، کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور بیرونی آلہ کار نہ بنے۔مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ ہے۔حساس معاملات سے سیاست نہ کی جائے۔مسائل پہلے سے حل تھے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔عوام کو عمران خان نے کرپٹ مافیا سے نجات دلائی ہے۔عوام کے مسائل ٹھوس بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  خویشگی پایان میں گگیانی حجرے منعقدہ شمولیتی جلسہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے سندھ کے عوام کے لئے کچھ کریں، 13 سالوں سے سندھ کے عوام انکے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، سندھ میں   غربت، بیروزگاری کی انتہا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی، کپڑا مکان کی آڑ میں کرپشن کو دوام بخشی اور جعلی اکاونٹس بنائے، کراچی سمیت پورے سندھ میں بھی آج 20کلو آٹے کا تھیلا 1400 سے 1500روپے میں مل رہا ہے، حکومت نام کی چیز نظر نہیں آرہی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کو ٹینکر مافیا، گرانفروش اور ذخیرہ اندوز مافیا کے حوالے کردیا ہے، آج پاکستان جن بیرونی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اسکی زمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہے، آج دنیا میں کھانے پینے کی اشیاء  میں 40 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو ہرممکن ریلیف اور سہولیات فراہم کی جائیں، عالمی سطح پر گزشتہ دنوں 15 فیصد اضافہ ہوا،ہم نے اپنے ٹیکسز میں بتدریج کمی کرکے پورا بوجھ عوام تک منتقل نہیں ہونے دیا،وزیراعظم عمران خان،نوجوانوں جوکہ مجموعی آبادی کے 60 فیصد ہیں   کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے کامیاب جوان پروگرام،ہنر مند جوان اور کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرایا۔ اتوار کو کا بلاول زرداری کے خطاب پر ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف  کے پاس نہیں گئے توتھے اپوزیشن کہتی تھی کہ ابھی تک حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئی۔ 

وفاقی وزراء 

مزید :

صفحہ اول -