خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا،رقت آمیز مناظر

  خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا،رقت آمیز مناظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل طور پر کھول دیا۔کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد مسجد الحرام کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔ مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے صبح فجر سے معمول کے مطابق کھول دیا گیا۔ سعو د ی حکومت کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکتے ہیں۔زائرین کیلئے حرمین شریفین میں ما سک پہننا اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک لازمی ہوگا۔عبادات کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ نمازیوں کو نماز کیلئے بغیر سماجی فاصلے کے صف بندی کی اجازت ہوگی۔ تقریباً ایک سال بعد خانہ کعبہ کے گرد کھڑی کی جانیوالی رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔نئے احکامات کے بعد سماجی فاصلے کیلئے لگائے گئے نشانا ت بھی اتار دیئے گئے۔ پابندیاں ختم ہونے کے بعد مطاف میں زائرین کو بغیر سماجی فاصلے کے طواف کی بھی اجازت مل گئی ہے۔
مسجد الحرام

مزید :

صفحہ اول -