الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں طلب

الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کے معاملے پر ای سی پی نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے 21 اکتوبر کو طلب کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیاہے۔وفاقی وزیر کی طلبی کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا اعظم سواتی کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرالزامات کی وضاحت کریں۔جاری کردہ نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن باضابطہ سماعت میں اعظم سواتی سے وضاحت مانگے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے پہلے نوٹس کا جوب نہیں دیا تھا۔

اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ اول -