نیب ترامیم، اپوزیشن سے بات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا

نیب ترامیم، اپوزیشن سے بات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوا لے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے، اپوزیشن جو ترمیم لانا چاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کیساتھ بیٹھے گی، اور اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کیلئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

نیب ترمیم ٹاسک

مزید :

صفحہ اول -