امتحانی نظام کو مزید شفاف، معیاری بنائیں گے، ڈاکٹرکشورناہید

امتحانی نظام کو مزید شفاف، معیاری بنائیں گے، ڈاکٹرکشورناہید

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر)چیئر پرسن ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان مقرر ہ وقت پر کر دیا گیا ہے جس میں یقینا بورڈ ملازمین کی دن رات کی محنت اور خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے بوٹی مافیا اور غیر قانونی طریقہ سے امتحانی عمل کے نظم و ضبط کو نقصان پہنچانے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے محنتی اور پڑھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بورڈ ملازمین (بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

نے شفاف اور معیاری نتائج کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کیا خصوصاً امتحانی عمل کے دوران جس طرح سے امتحانی مراکز پر بورڈ ملازمین نے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں وہ قابل تعریف ہیں یہ بات انہوں نے انٹرمیڈیٹ پارٹIIاور میٹرک سالانہ امتحان2021کے نتائج خوش اسلوبی اور پر امن اعلان کے بعد بورڈ ایمپلائز کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کیا، بوٹی مافیا اورامتحانی عمل کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے بورڈ کے افسران و اہلکاران کا اسپیشل سکواڈ مختلف سنٹرز پر تعینات کیا گیا اور اس مقصد میں کافی کامیابی بھی ملی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ2021امتحانات کے دوران 46امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر مختلف تھانوں میں درج کروائیں گئیں، جس میں 31ایمپرسونیشنز اور 15یو ایم سی کیسز شامل ہیں ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے کنٹرولر امتحانات مرزا محمدظہیر اصغر، ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین، ریسر چ آفیسر اینڈ کوآرڈنینٹر حبیب الرحمن گاڈی صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ اور تمام بورڈ ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں حساس امتحانی مراکز پر پوری ایمانداری اور بہادری سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینے پر 103بورڈ ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جا رہے ہیں جس کے وہ یقینا حقدار ہیں آخر میں بورڈ ملازمین کی حوصلہ افزائی اور عمدہ کارکردگی پر انہیں تعریفی لیٹر بھی دئیے گئے ہیں۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ظہیر فاروقی اور نعیم ناز سے سر انجام دئیے۔

تعلیمی بورڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -