افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس کا احتجاجی مظاہرہ

افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس کا احتجاجی مظاہرہ

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے پریس کلب کے سامنے یوم احتجاج منایا گیا۔مقررین نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے (بقیہ نمبر16صفحہ10پر)

بعد دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی ایجنڈا کے تحت افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں دو سو سے زائد نمازی شہید ہوچکے ہیں۔عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اور عالمی استکبار شیطان بزرگ امریکہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔عراق اور شام سے تربیت یافتہ بھیڑیوں کو افغانستان میں منتقل کیا گیا۔ شکست خوردہ تکفیری دہشت گرد شیعہ مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں ان کو تحفظ فراہم کرنے میں افغانستان کی نئی حکومت بھی ناکام نظر آتی ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -