اندھڑ برادری کاایم پی اے ممتاز چانگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

   اندھڑ برادری کاایم پی اے ممتاز چانگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)اندھڑ برادری کے درجنوں افراد  نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج.کیا اور شدید نعرے بازی کی گئی. تفصیل کے مطابق چوک ماہی واقعہ کے سلسلہ میں ایم پی اے ممتاز چانگ کی جانب (بقیہ نمبر7صفحہ10پر)

سے سابق ایم پی اے رئیس محبوب احمد اور ان کے بیٹے رئیس حمزہ محبوب کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر بستی رئیس چھلو کے درجنوں رہائشیوں رئیس عبدالواحد اندھڑ. رئیس محمد اکرم اندھڑ. رئیس غلام محی الدین اندھڑ. رئیس صادق اندھڑ. رئیس ارشد اندھڑ. رئیس اکرام اندھڑ. رئیس عثمان اندھڑ. ریئس عبدالمجید اندھڑ. رئیس امتیازاندھڑ. ڈاکٹر ذوالفقار. ریئس سعید اندھڑ ودیگر نے شہباز پور روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں پر سیاست کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں یہ وقت دکھ درد بانٹنے کا ہے ناکہ سیاست چمکانے کا رئیس محبوب احمد اندھڑ اور رئیس حمزہ محبوب اندھڑ انتہائی شریف اور عوامی سیاست دان ہیں ایم پی اے ممتاز چانگ کی جانب سے ان پر بے بنیاد پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں.

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -