گھر میں جھگڑے، 14سالہ لڑکی مشتعل گلے پر بلیڈ پھیر خود کشی کی کوشش

گھر میں جھگڑے، 14سالہ لڑکی مشتعل گلے پر بلیڈ پھیر خود کشی کی کوشش

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر 14 سالہ دوشیزہ نے گلے پر بلیڈ پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی شدید زخمی ہسپتال منتقل حالت تشویشناک پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جناح ٹاؤن(بقیہ نمبر13صفحہ10پر)

 تحصیل خانپور کی رہائشی 14 سالہ کشف سراج نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کو ختم کرنے کیلئے تیز دھار پلیڈ گلے میں پھیر کر گلا کاٹ لیا۔ شدید زخمی حالت میں ورثا نے ریسکیو عملہ کی مدد سے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں کشف سراج کی مزید بگڑ جائے پر ڈاکٹروں نے اسے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا۔ طبی امداد کے باوجود کشف سراج کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ رابطہ کرنے پر ورثا نے کسی قسم کی تفصیل دینے سے انکار کردیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق کشف سراج نے گھریلو ناچاقی پر نہیں گلا کاٹا بلکہ معاملہ کچھ اور ہی لگتا ہے۔جبکہ چک 111 کی 18 سالہ سلیمی بی بی اور خانپور کی 18 سالہ سمیرا بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر اور زہریلا سپرے پی لیا حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -