سرائیکی شاعر حاجی امیر بخش دانش کی نماز جنازہ ادا، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

   سرائیکی شاعر حاجی امیر بخش دانش کی نماز جنازہ ادا، سیاسی وسماجی شخصیات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لیاقت پور (تحصیل رپورٹر)سرائیکی  کے معروف شاعر حاجی امیر بخش دانش 106 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم کی نمازِ جنازہ موضع مراد پور سیال میں پیر سید عبدالرف شاہ بخاری نے پڑھائی جس میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار غضنفر علی خان لنگاہ، سابق (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

رکنِ صوبائی اسمبلی رئیس محمد اقبال، مہر مولا داد سیال، سردار نعمان خان گورگیج، ملک پرویز اختر نائچ، مہر غضنفر سیال، جام ریاض احمد لاڑ، جام بخت اقبال لاڑ، رئیس محمد احمد، چوہدری بشارت علی بھلر، صوفی نجیب اللہ نازش، غیور بخاری، طارق ملک، اجمل ساجد، حاجی مصطفی عزیز، لیکچرر خالد نجیب،اجمل کھوکھر، ذوالفقار علی خان، حاجی محمد شریف، جام اقبال اکرام، حیات خان، ساجد پروانہ سمیت مختلف مکاتب ِفکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مرحوم حاجی امیر بخش دانش 1915 میں پیدا ہوئے اور جوانی میں ہی شعر کہنا شروع کیے معروف سرائیکی شاعر صوفی فیض محمد دلچسپ مرحوم کے شاگرد تھے ناخواندہ ہونے کے باوجود شاعری میں کمال حاصل کیا اور مختلف ایوارڈ جیتے مرحوم کے درجنوں شاگرد ہیں جو ادب کی آبیاری کرنے میں مصروف ہیں حاجی امیر بخش دانش مرحوم شاعری کے علاوہ اونٹ پالنے، اونٹوں کے دنگل کروانے اور جھومر کے بھی بے حد شوقین تھے اور کئی مقابلے جیت چکے تھے مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے،۔                                          
جنازہ