بد عنوانی،حکومت کی طرف سے نئے ریکارڈ قائم:  زبیر الوری

بد عنوانی،حکومت کی طرف سے نئے ریکارڈ قائم:  زبیر الوری

  

  دھنوٹ(نمائندہ خصوصی) انصاف کے نام پر بننے والی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں نااہل اور نالائق حکمرانوں نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا۔تبدیلی سرکار عوام کے لیے تباہی سرکار بن چکی ہے۔مہنگائی کا سونامی غریبوں کے ارمان بہا کر لے گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں مہنگائی نے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ملک میں نظام مصطفیٰ ضروری ہے۔ حکومت رحمت والے دنوں میں زحمت برسا رہی ہے۔ ملکی صورتحال دن بدن بگڑتی چلی جارہی ہے۔ عوام بھوک سے مر رہی ہے۔ تین سال سے عمران خان  جھوٹے وعدے کررہا ہے۔ موجودہ حکومت سعد رضوی کو رہاکرے۔(بقیہ نمبر24صفحہ10پر)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر علامہ ڈاکٹر محمد زبیر الوری نے رستم رائس فیکڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع چوہدری محمداکبر میؤ،ایوب مغل، محمد آصف،چوہدری لیاقت میؤ، بھی ہمراہ تھے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -