سٹیپ نے نمز کیلئے انٹری ٹیسٹ میں بھی اپنی بالا دستی ثابت کردی 

سٹیپ نے نمز کیلئے انٹری ٹیسٹ میں بھی اپنی بالا دستی ثابت کردی 

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز  کی طرف سے انٹری ٹیسٹ کیلئے  قائم کئے گئے ادارے سٹیپ  نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری میں ایک دفعہ پھر اپنی بالا دستی ثابت کردی ہے اور  نمز(NUM)انٹری ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ ساتھ تیسری پوزیشن بھی اپنے نام کی ہے۔پنجاب کالجز کے طا لب علم محمد باصل نے 150میں سے 148نمبر (بقیہ نمبر26صفحہ10پر)

ز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن بھی تین طالبات، سارہ سہیل، طالیہ مصطفی اور وفا کاشف نے حاصل کی۔تمام پوزیشن ہولڈرز پنجاب کالجزکے طالب علم ہیں اور انہوں نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری سٹیپ   بائے  پی جی سی سے کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ طلباء کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لئے آن لائن اور آن کیمپس کی سہولت دی گئی تھی۔پنجاب گروپ آف کالجز کے تحت انٹری ٹیسٹ کے ادارے سٹیپ(STEP)کا آغاز 2016 میں ہوا اور تب سے یہ ادارہ مختلف داخلہ امتحا نوں میں بہترین نتائج دے رہا ہے، یہ چاہے ECAT ہو یا MDCAT یا دوسرے داخلہ امتحان STEP کے طلباء نے با قی سب سے بہتر کا ر کر دگی دکھائی ہے اور ٹاپ پو زیشنز حا صل کرنے کی روایت بر قرار رکھی ہے۔  انٹری ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ سٹیپُ کے طریقہ تدریس کی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -