ناقص کارکردگی، دوافسروں سمیت 26میپکو اہلکارنوکری سے برطرف

ناقص کارکردگی، دوافسروں سمیت 26میپکو اہلکارنوکری سے برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے، فرائض میں غفلت برتنے، کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانے اور دیگر الزامات کے تحت 1983افسران و ملازمین کو سزائیں دی ہیں۔ محکمانہ قوانین کے تحت گریڈ17کے دو افسران سمیت 26ملازمین کو محکمہ سے برطرفی اور جبری ریٹائرمنٹ کی سخت سزائیں بھی دی گئی ہیں۔ مالی سال 2020-21 کے دوران میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں 12افسران (بقیہ نمبر31صفحہ10پر)

وملازمین کو سروس سے برطرف کیاگیا ان میں گریڈ17کے دو افسران، گریڈ 12 سے 16 کے 3 اور گریڈایک سے 11کے 7 ملازمین شامل ہیں جبکہ14اہلکاروں کو الزامات ثابت ہونے کے بعد جبری ریٹائرمنٹ دی گئی ان میں گریڈ 12 سے16 کے 4 اور گریڈایک سے گیارہ کے 10ملازمین شامل ہیں۔جولائی 2020 سے جون 2021 کے دوران 257افسران وملازمین کے خلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے ان کے موجودہ عہدوں میں تنزلی اور ٹائم سکیل اپ گریڈیشن میں کمی کرنے کی سزائیں دی گئیں ان میں گریڈ17کے9افسران، گریڈ12سے16کے116اور گریڈایک سے گریڈ گیارہ کے 132ملازمین شامل ہیں۔ میپکو ریجن میں 222افسران وملازمین کو سزائیں دیتے ہوئے ان کی تنخواہوں سے کمپنی کو ہونے والے نقصانات کی رقم وصول کی گئی ان میں گریڈ17کا ایک، گریڈ 12 سے16 سے 207اور گریڈایک سے گریڈ گیارہ کے 14ملازمین شامل ہیں۔کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانے، فرائض میں غفلت برتنے اور ناقص کارکردگی پر ایک سال کے دوران ایک ہزار 478افسران وملازمین کی ترقیاں اور تنخواہوں میں اضافہ روکنے کی سزائیں دی گئیں ان میں گریڈ18کے5اور گریڈ17کے106افسران شامل ہیں۔ گریڈ 12 سے16 کے 780 اور گریڈایک سے 11کے587اہلکاروں شامل ہیں۔
ناقص کارکردگی