میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن 65بجلی چوروں کو بھاری جرمانے
ملتان(نیوز رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 65فراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔75ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر13لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد۔4ایف آئی آرز درج۔ 16 اکتوبر 2021 کو ڈی جی خان (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)
سرکل میں 24افراد کو3 لاکھ74 ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا اور دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں ایک صارف کو75ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 5صارفین کوایک لاکھ59ہزارروپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، ساہیوال سرکل میں 12افراد کو2لاکھ روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں 9بجلی چوروں کو2 لاکھ18ہزار روپے جرمانہ عائداورمظفرگڑھ سرکل میں 14 صارفین کو2لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
جرمانے