سرائیکی صوبہ کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے، خواجہ غلام فرید کوریجہ

   سرائیکی صوبہ کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے، خواجہ غلام فرید کوریجہ

  

 اوچ شریف (نامہ نگار)سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے اوچ شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبہ لاکھوں عوام کی ضرورت (بقیہ نمبر38صفحہ10پر)

ہے سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت نے اپنی سایست چمکانے کے لیے جنونی پنجاب صوبہ کے نام پر لولی پاپ دیا جو کہ عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کنٹینر کی سیاست کو تو ترجیح دی لیکن موجودہ دور میں عوام خون کے آنسوں بہا رہی ہے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روز گاری اور معیشت کی بدحالی صرف اور صرف حکومت کی ناقص ترین کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور میں ووٹوں کے لیے آنے والے سیاست دان کے سامنے سب سے پہلے عوام اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے سرائیکی صوبہ کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی ترجمانی صرف اور صرف اس صورت ممکن ہے کہ ان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہ کی جائے بلکہ ان کے حقوق کی حفاظت کی جائے پاکستان سرائیکی اتحاد عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ عوام کو ان کا صوبہ دلا کر رہے گی انہوں نے کہا کہ سرائیکی زبان کی مٹھاس، وسیب کی علمی خوشبو اور فکری بصیرت کو چہار دانگ عالم روشناس کرانے کے سلسلے میں مسلمہ اہمیت کا حامل ہے صوبہ سرائیکی عوام کا حق ہے جو حاصل کر کے رہیں گے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے وزیر اعظم عمران خان کو یاد دیہانی کراتے رہے گے گے انہوں نے کہا ہم موجودہ حکمرانوں سیانتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے سرائیکستان صوبہ بنانے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں اس موقع پر سردار یوسف خانزادہ,عمران دانش بڈانی,ذولقرنین ڈیوالہ, ملک محمد اظہر للو, جام اطہر میتلا بھی موجود تھے۔

غلام فرید کوریجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -