پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں، ریشم

پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں، ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ریشم کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے،اچھا فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنی محنت کے ساتھ انصاف کرے۔ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت اور ترکی کے ڈراموں کو مات دے دی ہے۔ریشم کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈراموں کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی تھی  جس کو پاکستانی ڈراموں نے سدھارنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا۔

 لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جو 24 گھنٹے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری ر تھا لیکن آج جب سٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ریشم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے اداکارہ نے مزید کہا کہ کیرئر میں ہمیشہ معیاری کام کی بدولت مجھے یہ مقام ملا ہے جسے برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کررہی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر کردار سے شائقین کے دل جیت سکوں۔ 

مزید :

کلچر -