پاکستان ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے، سابق کپتان سلمان  بٹ

 پاکستان ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے، سابق کپتان سلمان  بٹ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلما ن بٹ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لئے سخت محنت درکار ہے اور ہر کھلاڑی کو ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنا ہوگا اسی صورت میں ٹیم میگا ایونٹ میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے سلمان بٹ نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کے لئے ایونٹ بڑے امتحان سے کم نہیں ہے بلاشبہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں مگر بڑے ایونٹس میں بہت پریشر ہوتا ہے جو کپتان پریشر برداشت کرتا ہے وہ کامیاب رہتا ہے کوہلی کو بابر کے مقابلے میں زیادہ تجربہ ہے مگر اس کے باوجود قومی ٹیم مجموعی طور پر بھارت سے بہت بہتر ہے۔ پاکستان کی باؤلنگ بہت مضبوط ہے۔

ہر کھلاڑی کو عمدہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -