مہنگائی،کانیا طوفان،غریبوں کی سانسیں بند،حکومت مخالف مظاہرے شروع

  مہنگائی،کانیا طوفان،غریبوں کی سانسیں بند،حکومت مخالف مظاہرے شروع

  

      ملتان:روجھان،وہاڑی کرم پور(سٹی رپورٹر،بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی،  نمائندہ پاکستان)حکومت نے گھی بجلی پٹرولیم مصنوعات سمیت ہر چیز مہنگی کر دی جس سے مہنگائی کا ایک نیا  طوفان آگیا ہے۔ اب تو موت بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ عوام جائے تو کہاں جائے۔ نہ کچھ کھا سکتے ہیں،نہ کچھ پی سکتے ہیں نہ پہن سکتے ہیں،نہ ہی مر سکتے ہیں۔اب تو مرنا بھی اتنا آسان نہ ہے کفن دفن سے ختم تک ہر چیز مہنگی ہو گئی (بقیہ نمبر47صفحہ10پر)

ہے تفصیل کے مطابق تازہ مزدوری کرنے والے محمد اشرف،غلام حسین، نوید احمد،سرفراز سیاگ،محمد اجمل۔قمر زمان،شاہ محمد،در محمد،حبیب اللہ،آفتاب احمد اور دیگر نے کہاکہ حکومت نے گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔حکومت نے ایک بار پھر عوام دشمن فیصلہ کر لیا۔ یوٹیلٹی سٹور پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر ملنے والے گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی۔یوٹیلٹی سٹورز پر 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بجلی کی قیمت میں ایک ر وپے 68پیسے اضافہ کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی،نیپرا نے گزشتہ مالی سال کے نقصانات پورا کرنے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی تھی،نیپرا نے گردشی قرض کے خاتمے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت دی تھی،صارفین سے یہ وصولی ایک سال کیلئے کی جائے گی جبکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں بھی 12روپے روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ غریب آدمی جائے تو کہاں جائے۔ ہم 500سے لیکر 800روپے تک کماتے ہیں جس سے شام کی روٹی بھی بمشکل پکتی ہے۔ حکومت روز مرہ اشیاء کو کنٹرول کرے۔او ر لوگوں کو خود کشیوں سے بچائے۔ ملک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ کے سبب پیدا ہونے والی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی سید جاوید حسین شاہ،نائب امیر راو فرمان کوثر،ضلعی رہنما راو خلیل احمد،ڈاکٹر عبدالخالق شاکر،طارق فاروق بھٹی و دیگر نے کی جبکہ ریلی میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اور شہری بھی شریک ہوئے ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید جاوید حسین شاہ و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور عدم دلچسپی کے سبب ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے ہے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے دیگر تمام اشیاء کی قیمتیں بھی متاثر ہورہی ہیں مہنگائی اور غربت کے باعث سفید پوش طبقہ بھی تنگی سے دوچار ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو جماعت اسلامی 31 اکتوبر کو اسلام اباد میں بھرپور احتجاج کرے گی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بنگلہ ہدایت کے شھری سڑکوں پر آگئے ڈیزل پٹرول آٹا گھی مہنگا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی وزیراعظم غریب عوام کو ریلف دیں یا استفعی دو شھریوں کی میڈیا سے گفتگو  تفصیل کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سماجی راہنما طاہر منجھانی کی قیادت میں بنگلہ ہدایت کے شھریوں نے انڈس ہائی وئے بنگلہ ہدایت پر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی شھریوں نے ہاتھوں میں پیٹرول آٹا گھی مہنگا حکومت نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شھری طاہر منجھانی محمد عمران اور دیگر افراد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نیوزیراعظم منتخب ہونے سے قبل کہا تھا کہ غریب عوام کو ریلف دونگا غریب پہلے ہی ٹوٹا ہوا تھا پی ٹی آئی حکومت نے عوام مذید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے انھوں نے کہا پیٹرول ڈیزل کھاد گھی آٹا چینی سمیت ہر چیز غریب کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے انھوں نے کہا پہلے ہی کرونا لاک ڈوان نے روزگار تباہ کردیا ہے اور رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے طاہر منجھانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلف دو یااستعفی دو  دریں اثناء ملتان میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تیل کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں۔پیپلزپارٹی حلقہ 217کی جانب سے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی   سے خطاب کرتے ہوئیممبر پیپلزپارٹی پنجاب کونسل و امیدوار این اے 156و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا  کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی میں ناقابل یقین اضافے سے عوام اب واقعی گھبرا اٹھے ہیں۔ حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ 

شہری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -