نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ آج سے لاہور میں شروع 

نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ آج سے لاہور میں شروع 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 66 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہوگی۔یہ بات پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، سیکرٹری نثار احمد، نائب صدر معظم خان اور شعیب نظامی نے سائیکلنگ ویلیو ڈروم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے میں ووڈن سائیکلنگ ویلیو ڈروم بنایا جا رہا ہے جس کی فزیبلٹی بن چکی ہے جس سے ملک میں پہلا بین الاقوامی معیار کا ٹریک بنے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -