ٹی 20ورلڈ کپ، عمان نے افتتاحی میچ میں پاپونیوگنی کو ہرا دیا

ٹی 20ورلڈ کپ، عمان نے افتتاحی میچ میں پاپونیوگنی کو ہرا دیا

  

             لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان کی ٹیم نے پاپوا نیوگنی کو 10وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ عمان میں شروع ہو گیا، کرکٹ دیوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے 129رنز بنائے، کپتان اسد والا 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، چارلس امینی 37، سیزی باؤ 13 رنز بنا کر آؤٹ رہے جبکہ عمان کے ذیشان مقصود 4، بلال خان اور کلیم اللہ کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔130رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے13اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا۔ عاقب الیاس50اور جیتندر سنگھ73رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -