بھارت سے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے، عالیہ ریاض

بھارت سے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے، عالیہ ریاض

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)  قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات ہیں امید ہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ٹیم کو شکست سے دوچار کرے گی مزید کہا کہ بھارت سے مقابلہ کا شدت سے انتظار ہے اور میری خواہش ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایونٹ میں اپنی فتح کا آغاز کرے بھارت کو شکست دینے کی صورت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت حوصلہ ملے گا اور دیگر ٹیموں سے کامیابی حاصل کرنا ان کے لئے آسان ہوجائے گی کھلاڑیوں کو میدان میں کسی بھی میچ کا پریشر لینے کی ضرورت نہیں ہے ہر کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے پاکستان کی جیت یقینی ہوگی مزید کہا کہ قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی بہت باصلاحیت ہے اور کسی بھی ٹیم کو پاکستان کی ٹیم شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 عالیہ ریاض نے مزید کہا کہ پوری قوم کی طرح پاکستان ویمن کرکٹرز بھی پاکستان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے اور میچ کا شدت سے انتظار کررہی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -