پولیس پر قبضہ مافیا سے ملکرپلاٹ ہتھیانے  کی کوشش کا الزام، خواتین پر تشدد 

  پولیس پر قبضہ مافیا سے ملکرپلاٹ ہتھیانے  کی کوشش کا الزام، خواتین پر تشدد 

  

اوچ شریف (نامہ نگار)مقامی پولیس پر قبضہ مافیا کے ارکان کے ہمراہ پلاٹ پر قبضہ کرانے کی کوشش کا الزام، مزاحمت پر خواتین پر تشددکیا۔ اوچشریف میں رات کے وقت علی حمزہ پٹرولیم سروس کے قریب مبینہ قبضہ مافیا (بقیہ نمبر32صفحہ10پر)

کے ارکان ملک فرید، رسول بخش، رفیق پسران غوث بخش اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقامی پولیس تھانہ اوچشریف میں تعینات سب انسپکٹر عبدالرزاق و دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ملک حق نواز کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کے لیے ٹریکٹر ٹرالی پر اینٹیں لوڈ کر کے تعمیر کے لیے پہنچے تو خواتین نے مزاحمت کی جنہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زدوکوب کیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسر کے نوٹس میں دینے پر مقامی پولیس واپس ہوئی اور قبضہ مافیا کے ارکان اینٹیں اور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -