جشن عید میلادالنبی ؐریلی نکالی جائیگی

جشن عید میلادالنبی ؐریلی نکالی جائیگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی کریم ؐکے یوم ولادت کے پرُمسرت موقع پر کل 12ربیعالاول  11بجے دن جشن آمد رسول ؐ ریلی“ نکالی جائیگی۔

 ریلی کی قیادت صاحبزادہ پیر طہور احمد صدیقی نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ،پیرڈاکٹر محمد الیاس قادری نقشبندی، پیر محمد راشد نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی،پیر حاجی محمد افتخار احمد نقشبندی،  پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر صباح محمود، پیر محمد عاصم نقشبندی سمیت دیگر مشائخ عظام کریں گے۔ جبکہ جشن آمد رسول ؐ ریلی میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی صدر محترمہ عارفہ افتخار، محترمہ روبینہ عامر اور فاؤنڈیشن کے کمیونٹی ورکرز سمیت تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں شریک ہونگے۔جشن آمد رسول ؐ ریلی الحمراء ہال مال روڈ سے براستہ ایوان اقبال ایجرٹن روڈ سے لاہور پریس کلب پہنچے گی جہاں پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیداران شرکاء ریلی سے خطاب کرینگے جبکہ اختتام پر حضور نبی کریم ؐ کی بارگاہ میں درودوسلام کے نذرانے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائینگی۔جبکہ جشن عید میلاد النبی ؐ کی مرکزی تقریب آستانہ عالیہ محمد یہ، صدیقیہ، لاثانیہ پر منعقد پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -