ملتان:لفٹرز گاڑیاں کھٹارہ کرنے میں سب سے آگے

  ملتان:لفٹرز گاڑیاں کھٹارہ کرنے میں سب سے آگے

  

  ملتان (وقائع نگار) ٹریفک وارڈنز کی نااہلی کی وجہ سے لفٹر حادثات  میں شہری لاکھوں روپے مالیت گاڑیوں سے محروم ہونے لگے ہیں گھنٹہ گھر چوک اور عزیز ہوٹل چوک پر تعینات وارڈن غلط پارکنگ کی آڑ میں لفٹر سے گاڑیوں کو اٹھا لیتے ہیں ان لفٹر کی آپریٹنگ کے انتہائی نااہل ڈرائیو تعینات کئے گئے جو گاڑی کو اٹھاتے وقت ٹھیک سے پیک کرنا گوارا ہی نہیں کرتے جس(بقیہ نمبر49صفحہ10پر)

 کی وجہ سے گاڑی لفٹر سے گر کر حادثے کا شکار ہو جاتی ہے معلوم ہوا اسوقت تک متعدد شہری نااہل لفٹروں کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان اٹھا چکے ہیں گزشتہ روز بھی  ڈاکٹر عباس  نے حسین آگاہی میں گاڑی پارک اور شاپنگ کے لیے چلا اسی اثنا میں ٹریفک وارڈن نے لفٹر لگا کر گاڑی اٹھانے لگا تو ڈاکٹر عباس کی کار لفٹر سے نیچے ان گری جس کی وجہ سے گاڑی کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا اس موقع پر ٹریفک وارڈن نے صرف معذرت خواہ رویہ اختیار کرکے جان چھڑا لی اس موقع پر حسین آگاہی میں موجود شہریوں نے کہا آن ٹریفک لفٹر کی وجہ سے شہری کروڑوں روپے مالیت گاڑیوں کا نقصان اٹھا چکے ہیں لیکن ایس پی ٹریفک ان کو لفٹررز کی اسائمنٹ سے ہٹانے کو تیار یی نہیں ہے۔

ٹریفک وارڈنز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -