سروسز ہسپتال میں 65 خراب سیکیورٹی کیمرے چالو کر دئیے گئے

سروسز ہسپتال میں 65 خراب سیکیورٹی کیمرے چالو کر دئیے گئے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سروسز ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کرنے کے لئے سیکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنانے کاعمل شروع کر دیا گیا۔پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے تقریبا 65 سی سی ٹی وی کیمرے اور نیٹ ورک کو ٹھیک کروا دیا گیا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق، اے ایم سیکیورٹی ڈاکٹر سمیر سمیت دیگر انتظامی افسران نے پیرا میڈیکل سٹاف اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ہسپتال میں سیکیورٹی کا نظام مزید بہترہو گا۔ضلعی صدر پیرامیڈکس محمد ارشد بٹ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے تحفظ کو یقینی بنا نے سمیت جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔اس موقع پر اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر سمیر،چیف سیکیورٹی انچارج محمد انور،سینئر سیکیورٹی آفیسر فرمان علی، جنرل سیکرٹری پیرا میڈیکس لیاقت مغل اور سیکیورٹی سپروائزر ایمرجنسی ناصر ڈار موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -