مہنگائی کیخلاف احتجاج میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے، حاجی ارشاد

مہنگائی کیخلاف احتجاج میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے، حاجی ارشاد

  

لاہور(خبرنگار)قاتلانہ مہنگائی کے بار بار حملوں نے امتیازی مراعات یافتہ بیوروکریسی کے علاوہ ہرسرکاری ملازم کو بری طرح متاثر کرکے بددعائیں دینے پر مجبور کردیا ہے۔ حکومت ہرقسم کی تفریق ختم اور سو فیصد تنخواہ اور پینشن میں اضافہ کرے۔اگر مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو تنخواہ میں اضافہ بھی بار بار کیا جائے ورنہ تالا بندی ہوگی اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارحاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہاکہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی اور سرکاری ملازمین پر قاتلانہ حملہ ہے۔ آئی ایم ایف زدہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔  آئی ایم ایف کو خوش کرنے اور صرف بااختیار بیوروکریسی کو نواز کر چھوٹے ملازمین کا معاشی قتل کررہے ہیں۔ 

قاتلانہ مہنگائی کو قبول نہیں کریں گے۔

 اور دوبارہ سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور تالابندی بھی کریں گے۔مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کا ساتھ دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -