جشن میلاد النبی ؐخوشیوں محبتوں مسرتوں کا دن ہے،شہزاد چوہان

 جشن میلاد النبی ؐخوشیوں محبتوں مسرتوں کا دن ہے،شہزاد چوہان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) چوہان اسٹیٹ ہال روڈ کے چیف ایگزیکٹو شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ جشن میلاد النبی ؐخوشیوں محبتوں مسرتوں کا دن ہے۔ حضور تاجدار کائنات خاتم النبینؐ، رحمت اللعالمینؐ کے امتی ہونے اور آپؐ سے غیر مشروط اور لازوال وفاداری کا شرف امت محمدیہ کیلئے قیمتی ترین اعزاز ہے۔ حضور تاجدار کائناتؐ کی آمد پر مسرتوں خوشیوں کے نغمے فضاوں پر طاری ہلکی خنکی ہواؤں میں بھینی خوشبو سید الانبیاؐ کی آمد کا استقبال ہے۔ محبوبؐ خدا، سید الانبیا ؐ جہان عالم کیلئے رب کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ 

کتاب مجید اور احکام شرعیہ بھی جناب آقا دو عالم ؐ کی مدح سرائی اور گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بارگاہ خیر البشر ؐ میں محبت و عقیدت کیساتھ نذرانہ تبریک پیش کریں۔دربار مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کائنات کی وہ عظیم ترین بارگاہ ہے جس میں اونچی آواز بولنے کو اعمال برباد کرنے سے تشبیہہ دی گئی۔ بارگاہ رسالت ماب میں ادب اور عقیدت سے اپنی محبتوں کے نذرانے پیش کریں۔ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی قبر میں نور اور حشر میں اثاثہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -