نبی کریمؐ کا پیغام محبتوں کو پھیلانے کی تلقین ہے،شیخ عبدالمتین

نبی کریمؐ کا پیغام محبتوں کو پھیلانے کی تلقین ہے،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ تاجدار کائناتؐ کی آمد جہان عالم رنگ و نور خوشیوں اور مسرتوں کا سماں ہے۔ حضور نبی اکرم ؐتمام جہانوں کیلئے رحمت و کرم محبت  اور سراپا کرم بن کر تشریف لائے۔ سیرت سید العالمین ؐ کا پیغام محبتوں کو پھیلانے کی تلقین ہے۔ نفرتوں کو بڑھاوا  دینے اور پیاروں کو ناراض کرنے کی روش اسلام کی نفی ہے۔ 

ماہ ربیع الاول میں سید دوجہاں ؐ کی آمد کی خوشیاں محروم طبقات میں بانٹیں۔ غمزدہ انسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں مخلوق خدا سے محبت اور احساس کا اظہار کریں۔ حضور خاتم النبیینؐ،رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کے ایام میں درود شریف اعمال صالحہ خلق خدا کی دلجوئی سے رحمت خداوندی سمیٹیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد سے انسانیت کو جینے کے سلیقے میسر آئے۔ انسانی اخلاقی اقدار سے کوسوں دور عرب کے معاشرے میں رشد و ہدایت کے چشمے پھوٹ پڑے۔ نور رسالت کی روشنی سے شرق و غرب خلیج و فارس میں توحید و رسالت ص کی کرنوں نے جہان عالم روشن کردیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -