اسلم کا بھانجا احمر صفدر وڑائچ سپرد خاک،اجتماعی دعا 20 اکتوبر کو ہو گی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کے بھانجے احمر صفدر وڑائچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔احمر صفدر وڑائچ کو مرید کے کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔مرحوم کے لئے دُعا 20اکتوبر بروز بدھ اسلم گل کی رہائشگاہ 196ایم گلبرگ تھری میں چار بجے شام ہو گی۔