لیسکو سیکنڈ سرکل میں پرفارمنس ریویو میٹنگ

لیسکو سیکنڈ سرکل میں پرفارمنس ریویو میٹنگ

  

لاہور(خبرنگار)لیسکو نے لائن لاسز کو کنٹرول کرنے،سو فیصد ریکوری اور صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کے علاوہ سرکل سطح پر ”پرفارمنس ریویو میٹنگز“کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر کی صدارت میں سیکنڈ سرکل میں ”پرفارمنس ریویو میٹنگ“ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ایس ای سیکنڈل سرکل چودھری رشید احمد، ڈی سی ایم رائے مسعود کھرل سمیت سرکل سے متعلقہ ڈویژنز کے ایکسینز اور ایس ڈی اوز سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر نے سرکل بھر میں لائن لاسز کو کنٹرول سمیت ریکوری کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر نے کہا کہ صارفین کے مسائل حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کرنا لیسکو کی اولین ذمہ داری ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے سو فیصد ریکوری کو یقینی بنانا متعلقہ افسران اور عملہ کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے ایس ای سیکنڈ سرکل چودھری رشید احمد کی کارکردگی کو سراہا۔

 ہوئے کہا کہ لیسکو افسران کی کارکردگی بہتر ہوگی تو ہی ماتحت عملہ ایمانداری اور دیانتدار سے ڈیوٹی سرانجام دے سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -