عشرہ رحمت اللعالمین نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہاہے

عشرہ رحمت اللعالمین نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہاہے

  

 نوشہرہ(بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے عشرہ رحمت اللعالمین نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہیعید میلاد النبی کے سلسلے میں عشرہ  رحمت اللعالمین خاتم الانبیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کے اظہار کی مناسبت سیگورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہای سکول اکوڑہ خٹک میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے  محفل حسن قرت ونعت کی پرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہرظہور بطور مہمان خصوصی شریک ہویتقریب میں ضلعی خطیب مولانا محمد حامد, تحصیل خطیب مولانا عبداللہ جان, سکول پرنسپل ریاض احمد, سکول انتظامیہ مقامی علما کرام اور علاقہ معززین اور سابقہ ناظمین نے بھی شرکت کی۔طلبانے تلاوت, حمد, نعت اور تقاریر  پیش کرکے حاضرین و سامعین سے خوب داد حاصل۔ کی اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے مقابلہ میں پہلی, دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو انعامات سے نوازا۔ پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور کا کہنا تھا کہ عشرہ  رحمت اللعالمین منانے کا مقصد خاتم الانبیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کا اظہار کرنا ہے اور اسوہ حسنہ,سیرت وتعلیمات پر روشنی ڈالنے کے لیے  ان خصوصی اور پرنور تقاریب اور محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا مقصد  نوجوان نسل کو سیرت النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم سے روشناس کرانا ہے*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -