ہنگو‘ ٹریفک وارڈن پولیس کا اہم اجلاس

  ہنگو‘ ٹریفک وارڈن پولیس کا اہم اجلاس

  

ہنگو (بیورورپورٹ) ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرعظمت خان بنگش کا ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کیساتھ اہم اجلاس انچارج ٹریفک وارڈن سمیت تمام ٹریفک اہلکاروں کی شرکت ڈی ایس پی نے اجلاس میں ٹریفک اہلکاروں کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سلام پھرکلام کی پالیسی پرعمل کرکے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے اداکریں عوامی خدمت کواپناشعار بنائیں ٹریفک قوانین پرہرصورت میں عمل درامدکروائیں اورشہریوں کیساتھ اپنارویہ انتہائی نرم اورمہذبانہ رکھیں ٹریفک کی مد میں شہریوں کوزیادہ سیزیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں اورجہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہو اس پرفوری ایکشن لیں اورکسی کاخوف اورکسی کا دبدبہ ہرگزقبول نہ کریں میرٹ پرکام کریں اورپولیس فورس کے افسران اپ کے شانہ بشانہ ہوں گے اپ اچھا کام کریں گے توپولیس فورس کے وقارمیں اضافہ ہوگا اورپولیس اپکی بھرپور پروٹیکشن اورحمایت کرے گی اوراپ کیساتھ تعاون کرے گی اوراپ کی کارکردگی کوسراہے گی جب کہ شہریوں اورعوام الناس کیساتھ غیرمہذبانہ رویہ بالکل بھی برداشت نہیں کیاجائیگا اورایسے اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -