ضلع اورکزئی میں سیرت  النبیؐ کانفرنس کا سلسلہ جاری

  ضلع اورکزئی میں سیرت  النبیؐ کانفرنس کا سلسلہ جاری

  

ہنگو (بیورورپورٹ)قبائلی ضلع اورکزئی میں ڈی سی ضلع اورکزئی کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کالجوں اور دیگر عوامی مقامات پر 12ربییع الاول میں سیرت النبی کانفرنس کا سلسلہ جاری علمائے کرام اساتذہ طلباء اور نعت خوان ان تقریبات میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرید اللہ محسود اے سی اپر اورکزئی عدنان احمد اے سی لوئر اورکزئی نوید اللہ شاہ تحصیل دار اسماعیل زئی خائستہ اکبر نے لوئر اورکزئی کے تعلیمی اداروں ڈگری کالج غلجو میں 12ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں علاقہ عوام علمائے کرام طلباء و طالبات اساتذہ پرنسپلز نعت خوانان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں او اپنی تقریروں میں 12ربیع الاول کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈال رہے ہے جبکہ 19اکتوبر بروز منگل کو قبائلی ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں 12ربیع الاول سیرت النبی کا ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگا جس میں اورکزئی قبائل علمائے کرام اساتذہ طلباء و طالبات نعت خوانان ضلعی انتظامیہ کے افسران بھر حصہ لیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -