پیٹرولیم مصنوعات بجلی،گیس اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کی حکومت کو بددعائیں 

  پیٹرولیم مصنوعات بجلی،گیس اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کی حکومت کو ...

  

     نوشہرہ(بیورو رپورٹ)پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس اور گھی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد عوام موجودہ حکومت کے خلاف پھٹ پڑے جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے موجودہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے بصورت دیگر حکومت کے خلاف کفن پوش  مظاہروں  کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار نوشہرہ کے تاجروں مزدوروں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے روزنامہ پاکستان سروے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا روزنامہ پاکستان سروے میں محمد ذیشان ضیا الدین عبدالوہاب فضل اکبر باچا  نے کہا کے نوشہرہ میں   پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد  گھی چاول اور دیگر اشیائے خورد نوش کی قیمتیں بڑھانے کے بعد حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 10.49روپے تک اضافہ کر دیا ہے اشیائے صرف جن کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں،اب انہیں مزید روکنا ممکن نہیں رہے گا،بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے68پیسے اضافے، اور پٹرول کی قیمت میں 10.49روپے فی لٹر اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان پوری طرح سر اٹھا چکا ہے۔غریبوں کی امداد کے لیے بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز پر ملنے والے ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10لیٹر کین میں 1090روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10لیٹر کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590روپے کا ہوگیا۔اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت  475روپے بڑہ گئی، جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885سے بڑھا کر 3360روپے مقرر کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر 5لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل  463روپے مہنگا کردیا گیا، جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد من پسند 5لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے،جبکہ کپڑے دھونے کا سرف 500 گرام پیک 5روپے مہنگا کر کے 170روپے کا کردیا گیا، صابن3 روپے مہنگا کرکے133 روپے ہو گیا جوتوں کے پالش کی قیمت 100 سے بڑہ کر 110 روپے کی کر دی گئی، کپڑوں کا نیل 1 لیٹر پیک 25 روپے مہنگا ہو کر قیمت 439 روپے سے 464 روپے ہو گئی ہے۔ شیمپو4 روپے مہنگا کر کے195 روپے کا کر دیا گیا، جبکہ مختلف کمپنیوں کے پکوان مصالحے4روپے سے لے کر 5روپے فی پیک تک مہنگے کردیئے گئے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت  بھی 43 روپے بڑہ گئی اہم مصنوعات  اور بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں  اس طرح مہنگائی کی چکی میں پسنے والا غریب پاکستانی سطح غربت سے مزید نیچے چلا جائے گا۔اس کے لیے زندگی پہلے ہی اجیرن ہے،اب مہنگائی جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اسے روٹی کے بجائے اپنی جان کے لالے پڑتے نظر آ رہے ہیں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نوشہرہ میں مہنگائی کا نیا طوفان، شہریوں کو اندورن شہر سفر اور سامان لے جانا بھی مشکل ہو گیا، رکشہ اور چھوٹی مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ملک میں ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے باعث مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے نوشہرہ میں پٹرول 137 روپے فی لٹر پر پہنچ جانے کے بعد گرانی کا نیا طوفان آ گیا اب شہریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ضروری کام کے سلسلے میں سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ سے  شہری پریشان ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -