ڈی جی ایف آئی اے کا ین ای ڈی یونیورستی کے سائبر سکیورٹی سینٹر کا دورہ

ڈی جی ایف آئی اے کا ین ای ڈی یونیورستی کے سائبر سکیورٹی سینٹر کا دورہ

  

    کراچی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے گزشتہ روز این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے سائبر سکیورٹی سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ زون1عامر فاروقی،ڈائریکٹر سندھ زون2یونس چانڈیواور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سرکل عمران ریاض، ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو یونیورسٹی حکام کی جانب سے سائبر سکیورٹی، سائبر پروٹوکول،  سائبر چیلنجرز اور مستقبل میں درپیش سائبر سکیورٹی مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔حکام کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی میں جاری مختلف پروجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔حکام کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی میں لیبارٹری کے مختلف ڈومین جن میں اینڈپوائنٹ سیکیورٹی، انٹرنل سکیورٹی، فارنزک اور کوانٹم ٹیکنالوجی شامل ہیں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مانیٹرنگ کے امور بھی زیرِ غور آئے۔سائبر کرائم ونگ اوراین ای ڈی یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کا تعاون جاری رکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -