جہانگیرہ میں موٹر سائیکل چور گرفتار‘ 5 موٹر سائیکلیں برآمد

جہانگیرہ میں موٹر سائیکل چور گرفتار‘ 5 موٹر سائیکلیں برآمد

  

 نوشہرہ(بیورو رپورٹ)نوشہرہ اکوڑہ پولیس نے جہانگیرہ اور گردنواح میں سرگرم موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔05 موٹرسائیکلیں برآمدالیاس ساکن جہانگیرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر دی اور گھر کے اندر چلا آگیا واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تھے۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے موٹرسائیکل چوری کا نوٹس لیتے ہوئے غافراللہ SHO اکوڑہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج اور دوسرے شواہد کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم عزیز اللہ ولد فیاض ساکن شیدو کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے 05 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -