آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں برفباری ا ور بارش،موسم سرد ہو گیا 

  آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں برفباری ا ور بارش،موسم سرد ہو گیا 

  

 مظفرآباد،گلگت(آئی این پی) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کیساتھ موسم سرما نے آمد کی دستک دے دی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سرد ہواؤں نے موسم کا رخ بدل دیا۔گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے بالائی مقامات بابوسر ٹاپ، فیری میڈوز اور بٹوگاہ ٹاپ سمیت متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔آزاد کشمیر کی وادی لیپا نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔اس کے علاوہ مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونیوالی ہلکی اورتیز بارش سے موسم سرد ہو گیا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش اورپہا ڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

برفباری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -