پشاور بھر میں مضر صحت چپس کی فروخت جاری

  پشاور بھر میں مضر صحت چپس کی فروخت جاری

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاورشہر میں انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے جگہ جگہ چھوٹے بڑے دوکانوں اور سٹالوں میں ناقص، مضر صحت چپس،پاپڑ اور چورن کی نام پر بچوں میں زہر بانٹنے لگا جس  سے  بچوں میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے شہر یوں نے اس حوالے سے  نوٹس لیکر سخت کاروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے شہریوں کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں  مختلف ناموں پرمضر صحت اورناقص اجزاء سے چپس، پاپڑاور چورن تیار کئے جاتے ہیں جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہوتے ہیں جنکی وجہ سے بچے نہ صرف مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں بلکہ غیر معیاری ہونے کی وجہ سے بعض اوقات موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں  پشاور کے سماجی حلقوں نے فوڈ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص چپس و پاپڑ سمیت دیگر ناقص کھانے پینے کے اشیاء بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں  کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -