حضور ؐ کا پیغام اُمت محمدیہ کے ہر فرد کیلئے مشعل راہ ہے، عبدالرحمن سلفی 

  حضور ؐ کا پیغام اُمت محمدیہ کے ہر فرد کیلئے مشعل راہ ہے، عبدالرحمن سلفی 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان بقےۃ السلف و رئیس جامعہ ستاریہ الا سلامیہ مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے اپنے مرکزی آفس محمدی مسجد برنس روڈ سے جاری بیان میں اُمت مسلمہ کے ہر فرد کیلئے کائنات کے امام حضور اکرم ﷺ کا قرآنی اور روحانی ویڈیو لنک پر پیغام ربانی کا تذکرہ فرماتے ہوئے کہا کہ کائنات کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ سال کے12مہینے آمنہ کے لعل محمد عربی  ﷺ  کی حیات طیبہ کے روشن و درخشندہ پہلوؤں پر عمل کرے جو قرآن و حدیث کے مقدس اوراق پر نہایت، فصاحت بلاغت اور ترتیب سے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب سے آسان مذہب دین اسلام ہے۔ مولانا سلفی نے کہا کہ سیرت النبی  ﷺ  اور معراج النبی  ﷺ  کی حقیقتوں سے نہ آشنا معاشرہ کبھی بھی کامیابیوں سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔ اس لئے کہ قرآن و حدیث اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب محمد  ﷺ  کے حقیقت پسند انہ فرامین سے روگردانی کرنا اللہ تعالیٰ کی الہامی کتاب قرآن مجید کی آیات سے کھلم کھلا مذاق ہے۔ جسکی سزا انسان کو دنیا میں اور آخرت میں سنائی اور دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم اوقات خاص میں قرآن مجید اور احادیث رسول اللہ کو معانی و ترجمہ سے پڑھنا ہوگا تاکہ ہم احکامات خداوندی اور فرامین محمدی ؐ کے اصل حقائق سے آگاہ ہو سکیں۔ یہی اسلامی منہج کو سیکھنے اور سمجھنے کا طریقہ ہے۔ جسے ہم بھلائے بیٹھے ہیں۔ ہمیں مستند علما کرام اور قرآن و حدیث پر مکمل دسترس رکھنے والے خطباء کرام سے ”دین اسلام“ کے علم کو جاننا ہوگا تب ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابیوں کو سمیٹنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ورنہ نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -